12 مارچ 2015 - 12:26
پیرس میں ایک سپر مارکیٹ کے نیچے اجتماعی قبر دریافت

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے ایک اور رپورٹ بھی سامنے آئی ہے اور وہ یہ ہے کہ پیرس کا یہ شاپنگ مال ماضی کے ایک ٹرنٹی ہسپتال کی جگہ پر قائم ہے جسے 1202ء میں دو جرمن شہریوں نے تعمیر کیا تھا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پیرس کی سپر مارکیٹ کے نیچے اجتماعی قبر دریافت، ماہرین آثار قدیمہ حیران۔ فرانسیسی دارالحکومت پیرس کی ایک سپر مارکیٹ کے نیچے دریافت ہونے والی اجتماعی قبر نے ماہرین آثار قدیمہ کو حیران کر دیا ہے۔ قبر مارکیٹ کے اس حصے کے عین نیچے پائی گئی جہاں فیشن اور میک اپ کا سامان رکھا گیا تھا۔ وہاں سے اب تک 200 انسانی ڈھانچے برآمد کئے جا چکے ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے یہ ڈھانچے نشاۃ ثانیہ کے دور میں وبائی مرض سے ہلاک ہونے والوں کے ہو سکتے ہیں لیکن اس بارے میں ابھی کوئی حتمی رائے نہیں دی جا سکتی کہ زمانہ قدیم میں ان افراد کا انتقال کن وجوہات کی بناء پر ہوا تھا۔ اجتماعی قبر سے ملنے والے ڈھانچوں کو ایک لائن میں رکھ کر دفنایا گیا تھا۔ واضع رہے کہ اجتماعی قبر کی دریافت اس وقت ہوئی جب پیرس کی سپر مارکیٹ میں تعمیر اور مرمت کا کام جاری تھا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے ایک اور رپورٹ بھی سامنے آئی ہے اور وہ یہ ہے کہ پیرس کا یہ شاپنگ مال ماضی کے ایک ٹرنٹی ہسپتال کی جگہ پر قائم ہے جسے 1202ء میں دو جرمن شہریوں نے تعمیر کیا تھا۔ اس ہسپتال میں نہ صرف مریضوں کی تیمارداری اور دیکھ بھال کی جاتی تھی بلکہ یہاں مسافر اپنی رہائش بھی اختیار کر سکتے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169